Friday, October 23, 2020
Home Trending سپرہائی کی مویشی میں قربانی کے جانوروں کی آمد شروع

سپرہائی کی مویشی میں قربانی کے جانوروں کی آمد شروع

MaveshiMandisuperhighwayphotoexpressکراچی (ابومنصور)
عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع پر سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں کشمور کا بیوپاری 42 گائے اور بیل لیکر پہنچ گیا جس کے بعد مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ، مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر رانا عمران نے بتایا کہ (آج) جمعے کو اسٹیشن ہیڈ کوارٹر ملیر میں ایک میٹنگ ہے جس کے بعد وی آئی پی بلاکس کی بکنگ کا آغاز کر دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بلاک 1 ، 2 ، 4 اور 6 کو وی آئی پی بلاک کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ لائن پر دیے جانے والے وی آئی پی بلاک جس کا سائز 36X120 رکھا گیا ہے اس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار مقرر کی گئی ہے جس کی رقم بذریعہ پے آرڈر ادا کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ وی آئی پی بلاکس کی بکنگ پر بہت رش ہے تاہم پہلے آئیے اور پہلے پائیے کے بنیاد پر پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے ، رانا عمران کا کہنا تھا کہ اس سال جانوروں کی مویشی منڈی میں داخلہ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، گزشتہ سال کی طرح بڑے جانور (گائے و بیل) کی داخلہ فیس ایک ہزار جبکہ چھوٹے جانور(بکرے) کی فیس 600 روپے رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...