Wednesday, October 28, 2020
Home Trending کراچی میں سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی

کراچی میں سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی

sohrab-goth-mandi4کراچی، سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی ہے ، ملک بھر سے جانوروں سے لدے ٹرک منڈی میں اتر رہے ہیں۔ کراچی سپر ہائی وے پر ایک نیا شہر آباد ہونا شروع ہوگیا ہے ، اس سال بھی یہاں مویشی منڈی لگائی گئی ہے ، 650ایکڑ رقبے پر محیط مویشی منڈی میں 4 وی آئی پی پنڈال سمیت 21 بلاکس بنائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے بیو پاری اپنے جانوں کو بیچنے کے غرض سے یہاں لارہے ہیں لیکن انتظامات کے حوالے سے انہیں شکایات ہیں۔ مویشی منڈی میں روایتی رونق بحال ہونے میں کچھ دن درکار ہیں لیکن منڈی انتظامیہ سے جب انتظامات کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہی رٹا رٹایا جواب ملاکہ سب ٹھیک ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بیوپاریوں اور خریداروں کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی کراچی سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگائی گئی ہے، لیکن یہاں پر موجود بیو پاریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی اور کچھ بد انتظامیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ ہے کہ سب اچھا ہونے کا گن گائے نہیں تھک رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...