Sunday, October 25, 2020
Home Trending نوجوان سوشل میڈیا کو اسلام و پاکستان کے دفاع کے...

نوجوان سوشل میڈیا کو اسلام و پاکستان کے دفاع کے لیے استعمال کریں، مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی ، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ میڈیا موجودہ دور میں موثر ترین ہتھیار کا درجہ رکھتا ہے۔ دنیا کی بڑی طاقتیں مفادات کے حصول کے لیے ذرائع ابلاغ کا بھرپور استعمال کر رہی ہیں۔ نوجوان سوشل میڈیا کو اسلام و پاکستان کے دفاع کے لیے استعمال کریں۔ مسلمانوں کو کبھی بھی طاقت کے بل بوتے پر زیر نہیں کیا جا سکا، یہی وجہ ہے کہ اب میڈیا کے ذریعے ان کے نظریات و افکار کو متزلزل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة سائبر ٹیم کراچی کے ذمہ داران و کارکنان کے خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ترجمان احمد ندیم سمیت سائبر ٹیم کے ذمہ داران محمد عمر و محمد یوسف بھی موجود تھے۔ نشست میں سائبر ٹیم کے معاونین کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں و تعلیمی اداروں سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ دشمن ہمیشہ نئے منصوبے ترتیب دیتا ہے، میڈیا اب جنگ کے ایک نئے ہتھیار کی صورت میں متعارف ہوا ہے۔ نئی نسل اپنی لاپرواہی اور جذباتیت کی بنا پر اس ہتھیار کا خصوصی ہدف بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلامی تعلیمات اور جہاد فی سبیل اللہ کی غلط انداز سے عکاسی کی جا رہی ہیں۔ نوجوان سوشل میڈیا کو مثبت طور پر استعمال کرتے ہوئے اسلام کے دفاع اور مسلم معاشروں میں باہمی اخوت کی فضا قائم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ نشست کے شرکاءسے جماعة الدعوة کے ترجمان احمد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے غلط استعمال سے معاشروں میں جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ خبر تصدیق کیے بغیر آگے منتقل کرنا معاشرے میں انتشار کا موجب بنتا ہے۔ اگر اس کے ذریعے جھوٹ پھیل سکتا ہے تو سچائی کے پھیلانے سے بھی کوئی روک نہیں سکتا۔ سائبر ٹیم کے ذمہ داران محمد عمر و محمد یوسف نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے نظریاتی بنیادوں پر قوم کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے۔ نوجوان پروپیگنڈہ کا شکار ہونے کی بجائے سوشل میڈیا سائٹس کو احتیاط کے ساتھ دعوت دین کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی مقبولیت میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ اس کے ذریعے مثبت تبدیلی کیسے لائی جا سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...