Monday, October 26, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا کی پوزیشن ہوگی، منظور وسان...

ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا کی پوزیشن ہوگی، منظور وسان کا خواب

manzoor-hussain-wassanکے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا آنااورجانا اسلام آباد کی برسات بارش کی طرح ہے، ایم کیو ایم سے جلد معاملات طے پاجائیں گے۔حیدرآباد میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اسلام آباد میں برسات بھی اچانک شروع ہوتی ہے اور ختم ہوجاتی ہے۔ خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا کی پوزیشن ہوگی، چند سیکر یٹریز اور وزارتوں پر معاملات طے پا جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مہاجر صوبے کا نعرہ نئی بوتل میں پرانا نعرہ ہے، کل افغانی بھی کہیں گے کہ ہمیں الگ سے اسٹیٹ دی جائے تو اس کا جواب کیا ہوگا۔منظور وسان نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری پر شیڈا ٹلی کی طرح بات کی۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی جیل سرنگ کا واقعہ ایک نیا تجربہ تھا، پہلے مرحلے میں کراچی جیل میں جیمرز لگائے ہیں۔ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ جیل میں بھی جیمرز لگائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...