Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں، منظور وٹو

پیپلز پارٹی کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں، منظور وٹو

Manzoor-Wattooکراچی، پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے سب سے بڑاجلسہ کیا جس کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا ، جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے آج میں انہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ کشمیر سے کراچی تک پارٹی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں ، اور میں پننجاب سے آنے والے دوستوں کو مبارکباد دیتا ہون ، میں ان کی وفاداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ بزدل لوگ کاروباری ہوسکتے ہیں تاجر ہوسکتے ہیں ،بہادر نہیں ہوسکتے ، پاکستان پیپلز پارٹی بہادروں کی جماعت ہے ، بے نظیر نے سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، آج بہادروں کی اولاد بلاول بھٹو میدان میں آیا ہے ،لوگ تلاش کر رہے تھے کہ محترمہ کی شہادت کے بعد کوئی بھٹو میدان میں آئے آج بلاول میدان میں آگیا ہے اور انشا اللہ یہ میدان مارے گا ۔ جو لوگ بجلی کا رونا روتے تھے آج کیا انہوں نے بجلی کی کمی دور کی ، آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں ، آئین کے ساتھ ہیں ، ہم کسی حکومت کسی پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ پنجاب میں بلاول کا فقید المثال استقبال ہوا جو ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...