Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت واٹربورڈ افسران اپنی کارکر دگی کو محنت لگن اور فرض شناسی...

واٹربورڈ افسران اپنی کارکر دگی کو محنت لگن اور فرض شناسی سے مزید بہتر بنائیں، ہاشم رضا زیدی

Syed Hashim Raza Zaidiمنیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے محکمہ جاتی سر براہان اپنی کارکر دگی کو محنت لگن فرض شناسی اور مناسب حکمت عملی سے مزید بہتر بنائیں تاکہ مسائل حل ہوں اور فراہمی و نکاسی آب کا نظام رواں رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ز، پروجیکٹ ڈائریکٹرز،چیف انجینئرز اورسپر نٹنڈنگ انجینئرز کے تعارفی اجلاس کے دوران کیا،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی کہ ہر شعبہ کے بارے میں حقائق پر مبنی رپورٹس اور معلومات فراہم کی جانی چاہئیں جن میں در پیش مسائل ،اقدامات اور ضرورتوں سے آگاہی بھی شامل ہو،حقائق سے منافی معلومات سے قطعی گریز کیاجائے ،انہوں نے کہا کہ تبادلے ملازمت کا لازمی حصہ ہیں، معاملات میرٹ پر طے ہوں ، سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ کار کر دگی کی بنیاد پر تعیناتی تر جیحات ہو ں گی ،لہٰذا واٹر بورڈ کے افسران خدمت خلق کے جذبہ سے دوستانہ ماحول میں کام کریں ،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام چیف انجینئرز اپنے شعبہ کے بارے میں بریفنگ دیں گے جن میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ز بھی لازمی شر کت کریں گے، ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا کہ شعبہ ریو نیو محصولات کی وصولی کو یقینی بنائے تاکہ مالی وسائل میں اضافہ ہوسکے اور اس پر بھر پور توجہ دی جائے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ افسران کی پرومو شن کے لئے حل طلب امور پر بھی خصوصی اقدامات اور توجہ کی ضرورت ہے جس سے آگاہ کیاجائے تاکہ اس سلسلہ میں ہر سطح پر رابطہ کیاجاسکے جس سے افسران کی کارکر دگی مزید بہتر ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی سربراہان اپنے شعبوں کی کارکر دگی کو موثر اور بہتر بنانے کے لئے مو ثر اقدامات اور مناسب حکمت عملی وضع کریں ،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران واسٹاف اوقات کار کی پابندی کریں اور وقت مقررہ پر دفاتر آنے کو شعار بنائیں ،ان ہدایات پر سختی سے عمل کیاجائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...