Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت پانی بلوں کی بروقت تقسیم ممکن بنائی جائے، قطب الدین شیخ

پانی بلوں کی بروقت تقسیم ممکن بنائی جائے، قطب الدین شیخ

mdkwsb24146320x180کراچی، منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ محصولات میں اضافہ کرے ، سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیے حکمت عملی وضع کریں اور حکومتی سطح پر رابطے کئے جائیں ، صارفین کے ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کیا جائے ، بلوں کی بروقت تقسیم ممکن بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کی محکمہ جاتی بریفنگ کے دوران کیا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف واٹربورڈ کے مقدمات کی سماعت کے لئے اسپیشل جج کی تعیناتی ناگزیر ہے جبکہ ریونیو افسران کو جرمانہ اور وارننگ کے اختیارات کی ضرورت ہے تاکہ نادہندگان کے خلاف عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جاسکے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کچی آبادیوں سے بھی وصولی کو یقینی بنائیں اور واٹربورڈ کے دوسرے محکموں کا اشتراک و تعاون بھی حاصل کریں ، دریں اثناءڈی ایم ڈی ریونیو محمد اسلم خان نے بریفنگ کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایاکہ شعبہ ٹیکس کی انتھک کاوشوں کے باعث واٹر بورڈ کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ہر ماہ تقریباً 12کروڑ سے بڑھ کر 16کروڑ وصول کئے جارہے ہیں مزید موثر اقدامات کی وجہ سے اس ماہ مزید بڑھنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ایسی دکانوں فلیٹس اور دفاتر جوکہ واٹر بورڈ کے بڑے نادہندگان ہیں ان کو لیگل نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں نیز نادہندگان کیخلاف آپریشن بھی کیا جارہا ہے ، واٹربورڈ کے ٹیکس نادہندگان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ صارفین کو وقتاًفوقتاً متنبہ کیا جارہا ہے ، ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن کے لیے مختلف سطح کی کمیٹیاں اور ڈسکنکشن ٹیمیں بنادی گئی ہیں جو مختلف ٹاو¿نز میں کارروائیاں کررہی ہیں، شعبہ ٹیکس ریونیو کا عملہ نادہندگان سے ملاقاتیں کرکے انہیں بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کی تلقین اور ترغیب سے ادائیگی پر آمادہ بھی کررہا ہے، رواں ماہ کے بلوں کے ساتھ قانونی نوٹس بھی بھجوائے جارہے ہیں اس سے قبل بھی نوٹس بھیجنے پر ریکوری میں اضافہ ہوا تھا جس کے بہتر اور مثبت نتائج جلد برآمد ہوںگے ، دریں اثناءڈی ایم ڈی ریونیو نے ایم ڈی واٹربورڈ کو محکمہ کی ازسر نو تنظیم سازی اور ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...