Tuesday, October 27, 2020
Home Uncategorized ویژنری فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ

ویژنری فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ

imagesکراچی: ویژنری فاﺅنڈیشن پاکستان نے رتگرز ورلڈ پاپولیشن فنڈ کے تعاون سے سُرجانی ٹاﺅن میں ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ، اس کیمپ کامقصد نوجوانوں کی جنسی اور تولیدی صحت کے بارے میں کام کرنا ہے۔ کیمپ کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی عبدالوسیم صاحب نے کیا۔کیمپ میں مسائل کے حل کے لئے آنے والوں کی تعداد 2سو سے زائد رہی۔
اس کیمپ کامقصد نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عمرکے درپیش جسمانی ،ذہنی ،نفسیاتی مسائل، مفت علاج معالجہ، اور

کاﺅنسلنگ کی سہولیات مہیا کرنا تھا۔ جس کے لئے ڈاکٹر خرم ، انچارج ICU نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ماہر ڈاکٹراور کنسلٹنٹ، ڈاکٹر حانیہ کاظم ماہر نفسیات، ڈاکٹر ثناءامر اض خواتین کی ماہر ڈاکٹر،ڈاکٹر نباءخان، فیملی پلاننگ کے حوالے سے ڈاکٹر رضیہ اس میڈیکل کیمپ میں موجود تھے۔

کیمپ کے اختتام پرسی ای او ویژنری فاﺅنڈیشن پاکستان راشدمحمود خان نے کہا کہ ویژنری فاﺅنڈیشن پاکستان کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہےے اور ہمارا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ہو سکے اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔اس سلسلے میں ویژنری فاﺅنڈیشن پاکستان کے لئے ممکنہ حد تک اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...