Saturday, February 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے افغانستان کے راشد خان کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کی ٹیم...

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید...

واٹس ایپ صارفین ہر ماہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں؟ ڈیٹا جاری

فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنی بارھویں سالگرہ کے موقع پر ایپ سے متعلق کچھ حیران کن اعداد و شمار...

غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں پولیس افسران ملوث نکلے

گزری سے بازیاب ہونے والے غیر ملکی باشندوں کی گمشدگی میں ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس ملوث نکلے، دونوں افسران نے...

عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ کواعلیٰ ادارہ بنائیں گے،وزیراعلیٰ

cm in meetiکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس اے ایس آئی ایم ایس) سیہون ہیلتھ اور ٹیچنگ کی سہولت کے حوالے سے نہایت اہم ہے جو انڈس ہائی وے پر واقع ہے لہٰذا اسے صحت کی خدمات، میڈیکل کی سہولیات کے حوالے سے ایک اعلیٰ ادارہ بنانا ہے اور یہاں سے بہترین نرسیں اور دیگر پیرا میڈکل اسٹاف کو تربیت دے کر تیار کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہائوس میں ایس اے ایس آئی ایم ایس کے بورڈ آف گورنرز کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت،سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، ڈائریکٹر ایس اے ایس آئی ایم ایس سیہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی، منظور سومرو، ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی، ڈائریکٹر جی ائی ایم ایس گمبٹ ڈاکٹر منظور حسین بھٹی، اکیڈمک کائونسل کا نمائندہ کرم اللہ بابر لوراہی، ایڈمن آفیسر ایس اے ایس آئی ایم ایس شامل تھے۔ بورڈ کے اجلاس میں بہت سے فیصلے کیئے گئے جن میں ایم آئی آر اور سی ٹی اسکین کی خریداری جس کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے 90 ملین روپے کی منظوری دی۔ بورڈ نے حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی 100 ایکٹر اراضی پر کمپائونڈ وال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمپائونڈ وال کی تعمیر کے لئے 30 ملین روپے کی منظوری دی اور ڈپٹی کمشنر کو پلاٹ کے قریب اور شہر کے مختلف مقامات سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت دی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here