کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس اے ایس آئی ایم ایس) سیہون ہیلتھ اور ٹیچنگ کی سہولت کے حوالے سے نہایت اہم ہے جو انڈس ہائی وے پر واقع ہے لہٰذا اسے صحت کی خدمات، میڈیکل کی سہولیات کے حوالے سے ایک اعلیٰ ادارہ بنانا ہے اور یہاں سے بہترین نرسیں اور دیگر پیرا میڈکل اسٹاف کو تربیت دے کر تیار کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہائوس میں ایس اے ایس آئی ایم ایس کے بورڈ آف گورنرز کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت،سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، ڈائریکٹر ایس اے ایس آئی ایم ایس سیہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی، منظور سومرو، ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی، ڈائریکٹر جی ائی ایم ایس گمبٹ ڈاکٹر منظور حسین بھٹی، اکیڈمک کائونسل کا نمائندہ کرم اللہ بابر لوراہی، ایڈمن آفیسر ایس اے ایس آئی ایم ایس شامل تھے۔ بورڈ کے اجلاس میں بہت سے فیصلے کیئے گئے جن میں ایم آئی آر اور سی ٹی اسکین کی خریداری جس کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے 90 ملین روپے کی منظوری دی۔ بورڈ نے حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی 100 ایکٹر اراضی پر کمپائونڈ وال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمپائونڈ وال کی تعمیر کے لئے 30 ملین روپے کی منظوری دی اور ڈپٹی کمشنر کو پلاٹ کے قریب اور شہر کے مختلف مقامات سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت دی