Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل، 6 بجے دکانیں...

اے این ایف کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

 اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے...

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

موسم کی صورتحال، کراچی میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری...

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ...

محبوب عالم کاالحراپمپنگ اسٹیشن کادورہ،جائزہ لیا

29-12-2017-MPAکراچی اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ہمراہ الحراء پمپنگ اسٹیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اورنگی ٹاؤن میں تعینات واٹر بورڈ کے A.E اور XEN بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی نے واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے الحراء پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامناہے لہذا واٹر بورڈ کے افسران الحراء پمپنگ اسٹیشن کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے پانی کی ترسیل کو یقینی بنائیں جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا الحراء پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے خصوصا یوسی 19,24 اور 26 کے رہائشی سخت اذیت سے دوچار ہیں عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اراکن قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں اور کاوشوں سے الحراء پمپنگ اسٹیشن کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا

Open chat