Thursday, January 28, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گیس مہنگی، عوام سے 14ارب اضافی وصولی کا فیصلہ

تبدیلی سرکار نے گیس بم بھی گرادیا، اوگرا نے 39 روپے 89 پیسے فی ایم ایم ٹی بی یو اضافے کی منظوری دے دی،...

اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی (زمرد سلطانہ)

زندگی میں سب چیزیں سو فیصد نہیں ہوسکتیں ہمیں کچھ چیزیں قبول کرنا ہوتی ہیں۔ جو چیزیں قبول کرنی ہوں ان کو اللہ تعالیٰ...

گلشن معمار انوری مری گوٹھ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

 گلشن معمار انوری مری گوٹھ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، شہریوں کے پتھرائوں سے ایس ایچ او زخمی، نفری بھاگنے پر مجبور، پولیس کے مطابق...

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا امیدوار کے نام پر غور

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ میں...

محبوب عالم کاالحراپمپنگ اسٹیشن کادورہ،جائزہ لیا

29-12-2017-MPAکراچی اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ہمراہ الحراء پمپنگ اسٹیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اورنگی ٹاؤن میں تعینات واٹر بورڈ کے A.E اور XEN بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی نے واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے الحراء پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامناہے لہذا واٹر بورڈ کے افسران الحراء پمپنگ اسٹیشن کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے پانی کی ترسیل کو یقینی بنائیں جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا الحراء پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے خصوصا یوسی 19,24 اور 26 کے رہائشی سخت اذیت سے دوچار ہیں عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اراکن قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں اور کاوشوں سے الحراء پمپنگ اسٹیشن کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat