محمودآباد میں واقع محمودآباد نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج دوسرا روز ہے، پولیس کی بھاری نفری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز نالے پر قائم پتھارے، ٹھیلے اور بڑھی ہوئی دکانیں گرائی گئی تھی جبکہ نالوں پر قائم 58 عماتوں کو بھی نوٹسز دیے گئے ہیں۔ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کے دوران 20 فٹ نالے کے دونوں اطراف 15 کلو میٹر کی جگہ خالی کرائی جائے گی۔