محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری۔ ڈی سی ایسٹ محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ناکارہ گاڑیاں، ٹھیلے، چبوترے اور فٹ پاتھ صاف کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ابھی مزید چند روز سافٹ انکروچمنٹ صاف کی جائے گی۔
ڈی سی ایسٹ نے کہا کہ دوسرا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا، نالے کے دونوں اطراف 100 فٹ پر نشانات لگائے جاچکے ہیں جن مکانات پر نشان ہیں انہیں جمعہ تک خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے۔