محمودآباد نالے پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا آج 15 واں روز ہے۔ محمکہ انسداد تجاوزات حکام نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سافٹ انکروچمنٹ میں 170 سے زائد گھر، دکانیں اور دیگر تجاوزات کو ختم کیا ہے جبکہ ہارڈ انکروچمنٹ میں 3 منزل سے زائد 57 عمارتیں گرائی جا رہی ہیں۔
محکمہ انسداد تجاوزات نے کہا کہ 5 کلو میٹر سے زائد کا علاقہ تجاوزات سے کلیئر کرادیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کے باعث آپریشن سست روی کا شکار ہے۔