محمودآباد میں نالوں کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن محمودآباد فائر اسٹیشن کے قریب سے شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن میں پولیس، رینجرز، انسداد تجاوزات ٹیم، واٹر بورڈ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام شریک ہیں۔