تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبروہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ سردیوں میں بھر پور نیند کا اثر ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مہوش حیات سے پوچھا کہ وہ کیا کھاتی ہیں کہ وہ دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں؟ مہوش حیات نے صارف کے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سردیوں کا گلو ہے اور روزانہ 14 گھنٹے نیند کا اثر ہے۔