Tuesday, October 27, 2020
Home Trending زائد اور ایوریج بلز کی ادائیگی شہریوں کے بس سے باہر ہے،...

زائد اور ایوریج بلز کی ادائیگی شہریوں کے بس سے باہر ہے، ارکان اسمبلی

Sindh Assimbleyکراچی، ممبران اسمبلی سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو زائد ، ایوریج اور ڈوپلیکیٹ بلوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے زائد بلوں کی صورت میں کے الیکٹرک بلوں میں کمی بجائے انھیں قسطوں پر کر نے پر زور دیتا ہے جوکہ شہریوں کے بس سے باہر کی بات ہے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ضلع وسطی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی پیشگی اجازت اور انھیں اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی پروجیکٹ کی اجتماعی طور پر بجلی منقطع نہیں کریگی، جیسے یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمان اقدامات کر ینگے ، پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر شہریوں کے دھرنے یا مظاہرے برداشت نہیں کئے جائینگے اور نہ ہی منتخب نمائندوں اور حکومت کی نیک نامی پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ممبران اسمبلی محمد عظیم فاروقی ، جمال احمد کے علاوہ کے ایم سی ، ایجوکیشن ، کچی آبادی ،واٹر بورڈ، کے الیکٹرک کے افسران کے علاوہ فیڈرل بی ایریا اور نیو کراچی ٹریڈ ایسویسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ممبران محمد عظیم فاروقی اور جمال احمد نے اجلاس کے شرکاءکو عوام کی تکالیف اور انھیں دور کرنے کے سلسلے میں مشکلات اور رکاوٹوں سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہاکہ کے الیکٹر ک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے علاوہ کسی پروجیکٹ میں چند لوگوں کے بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا پورے پروجیکٹ یا علاقے کو دی جاتی ہے اور منتخب نمائندے کو اعتماد لئے بغیر بجلی منقطع کر دی جاتی ہے جوکہ مظاہروں دھرنوں اور امن وامان کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے ، کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ منتخب نمائندوں کے تقدس اور وقار کاخیال رکھا جائے اور آئندہ کسی بھی علاقے کی بجلی منقطع کر تے وقت ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ منتخب نمائندے کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ منتخب نمائندے کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں بھرپور معاونت اور مدد کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...