کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتے کی رات بلوچستان سے نیا سسٹم داخل ہوگا اور اتوار سے کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں کا معمول سے تیز چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرد ہواؤں کی رفتار 22 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے۔