میٹروپولیٹن کمشنر سید صلاح الدین احمد نے کہاہے کہ ادارے کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ مسائل کے باوجود بہتری کی جانب سفر کرنے کیلئے ہمیں راستے تلاش کرنا ہونگے اور شہر کے مسائل حل اور اس کو بہتر کرنے کا درد اپنے اندر محسوس کرنا ہوگا، تمام محکموں کے سربراہان کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے کس طرح اپنے محکمے کو بہتر بنا سکتے ہیں، درست سمت میں راستہ ملنے کی ضرورت ہے، ہمیں ادارے کے امیج کو بہتر کرنا ہے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو، ہر مسئلہ کے حل کیلئے ہمیں حکومت کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے، تمام محکمہ جاتی سربراہان اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں، تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی،