Saturday, October 24, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی مائیکروسافٹ آفس 2016کی دنیا بھر میں ریلیز کا سلسلہ شروع

مائیکروسافٹ آفس 2016کی دنیا بھر میں ریلیز کا سلسلہ شروع

micro-320x200-250x125کراچی(اسٹاف رپورٹر) مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں آفس 2016ریلیز کر دیا ہے۔آفس 2016میں شامل نئی ا یپلیکیشنز کلاؤڈ کی بنیاد پر کام کرنے والی مائیکروسافٹ کی کلائوڈ بیسڈ سبسکرپشن سروس میں تازہ ترین اضافہ ہیں جو لوگوں کو مل جل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔کمپنی نے نئے اور مزید بہتر آفس 365 کا بھی اعلان کیا ہے جوبطور ٹیم کام کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا نادیلا کے مطابق’’لوگوں کے کام کرنے کا طریقہ
ڈرامائی طور پر بدل چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے موبائل –فرسٹ، اور کلاؤڈ –فرسٹ کی بنیاد پر کام کرنے کے طریقہ کار اور بزنس کے پروسیسز کو دوبارہ ایجاد کرنے توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔جدید ترین یہ اختراعات باہم آفس کی جانی پہچانی انفرادی پروڈکٹویٹی ایپلیکیشنز سے ایک مربوط ایپلیکیشنز اور سروسز کے طور پرتبدیلی کی جانب ایک بڑا قدم ہے جسے کام کرنے کے جدید طریقے، تعاون اور ٹیم ورک کے لیے بنایا گیا ہے۔‘‘آفس 2016،ونڈوزکے لیے آفس ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز کا نیا ورژن فراہم کرتا ہے جس میں ورڈ، پاور پوائنٹ، ایکسل، آؤٹ لک، پروجیکٹ، وزیو (Visio)اور ایکسس (Access)شامل ہیں۔آفس 365 کی سبسکرپشن کے ذریعے کسٹمرز آج کی تاریخ تک کے ہمیشہ تازہ ترین اور اپنی تمام ڈیوائسزکے استعمال کے قابل ایپلیکیشنز اور کنزیومر اور کمرشل سروسز کے ساتھ مسلسل جڑی ہوئی ایپلیکیشنز مثلا OneDrive آن لائن اسٹوریج، اسکائپ فار بزنس، ڈیلو(Delve)، یمر(Yammer) اور انٹرپرائز کی سطح پر سیکیورٹی فیچرزشامل ہیں۔نئے آفس 2016کی ایپلیکیشزدنیا کی 40زبانوں میں دستیاب ہیں اور ان کے لیے ونڈوز 7یا اس کے بعد کا ورژن درکار ہے۔آفس 365کے سبسکرائبرز اپنے سبسکرپشن کے حصہ کے طور پر نئے آفس 2016کو ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...