ہم استعفیٰ دینے نہیں لینے آئیں ہیں، حکومت کی نااہلی سے جنوری میں گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں سستی ترین ایل این جی تھی لیکن حکومت نے ایل این جی کی درآمد پر پابندی لگارکھی تھی اوراب 4 گنا مہنگی گیس خرید کر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا