امریکی فوج کا تحقیق ادارہ ’’آرمی ریسرچ آفس‘‘ (اے آر او) آج کل ایک ایسے اچھوتے منصوبے پر کام کررہا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد فوجیوں کے دماغ پڑھے جاسکیں گے اور صرف ’’دماغی رابطے‘‘ کے ذریعے ہی انہیں براہِ راست کوئی حکم دیا جاسکے گا۔ جنگی میدان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق مستند امریکی ویب سائٹ نے بتایا کہ امریکی فوج اس منصوبے پر آئندہ ایک سال کے دوران 62 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کرے گی۔