دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے، زیادہ رقم نہ دیں، کمشنر کراچی

milk-waterکراچی: کمشنر کراچی کے ترجمان نے دودھ کی قیمت سے متعلق میڈیا پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ کراچی انتظامیہ نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر ہے سوشل میڈیا کے ذریعے دودھ کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن جعلی ہے۔ کمشنر افتخار شالوانی نے صارفین سے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد دودھ کی قیمت ادا نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top