ڈیری فارمز کا دودھ 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

milk retailerکراچی، ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کرتے ہوئے دودھ 105روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا تاہم دودھ کے دکان داروں نے اضافہ مسترد کردیا۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ ڈیری فارمرز کی تمام انجمنوں کا متفقہ فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر آئندہ 24 گھنٹوں میں عمل درآمد ہوگا یعنی آج سے دودھ کی سپلائی نئے نرخ پر ہوگی۔ دوسری جانب دکان داروں کی نمائندہ انجمن کراچی ملک ریٹیلر انجمن نے ڈیری فارمرز کی جانب سے کیا گیا اضافہ مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top