ملک ریٹیلرز کا ڈیری فارمرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

milk retailer کراچی،  دودھ کے خوردہ فروشوں نے ہول سیلرز کی جانب سے 11 جولائی کو دی جانے والی ہڑتال کی کال اور دودھ کی فروخت بند رکھنے کے فیصلے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ خوردہ فروشوں کی نمائندہ انجمن آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس حافظ نثار کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خوردہ فروشوں نے ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز کی جانب سے اعلان کردہ غیر سرکاری اضافی نرخ مسترد کرتے ہوئے سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی کہ ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کی جانب سے مقرر کردہ غیرقانونی نرخ پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا اور شہر بھر میں تازہ دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت بلاتعطل جاری رکھی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top