Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت وزیربلدیات کی پرعید الاضحی پر شہریوں کو پانی کی مسلسل و متواتر...

وزیربلدیات کی پرعید الاضحی پر شہریوں کو پانی کی مسلسل و متواتر فراہمی عملہ کو چوکنا رہنے کی ہدایات

nasir hussain shah21کراچی، صوبائی وزیرِ بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیّد ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے عیدالاضحی کے موقع پر ترجیحی بنیادوںشہر میں فراہمی و نکاسی آب اور عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے اہم اقدامات کا آغاز کردیاہے عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں کو فوکل پوائنٹ قرار دے دیا گیا افسران سمیت تمام فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ نے نے عید الاضحی پر کراچی کے شہریوں کو پانی کی مسلسل و متواتر فراہمی،نکاسی آب کی بہتر صورتحال سمیت عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ،ضلعی چیف انجینئرز،سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئر سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کو فرائض منصبی کی ادائیگی خصوصاً ایام عید کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کو بہتر انداز میں رواں رکھنے کے لئے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں عید گاہ ،مساجد امام بارگاہوں کو فوکل پوائنٹ قرار دیدیا جائے ، جہاں سے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کیلئے فوری طور پر عملدرآمد کے لئے عملہ موجود رہے گا ، سمیت فوکل پوائنٹ پر موجود عملہ مرکزی سڑکوں شاہراہوں سیوریج سسٹم اور مین ہولز کو آلائشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی میونسپل کارپوریشن اور کے ایم سی کے حکام سے رابطے میں رہیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے،شہر میں سیوریج کے پانی کے اوور فلو کو روکنے کے لئے قائم کردہ خصوصی کمیٹی مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کی نگرانی کرے گی انہوں نے کہا کہ سڑکوں میدانوں فٹ پاتھ سمیت دیگر جگہوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں اٹھانا ضلعی اور کراچی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے تاہم اس خدشہ کے پیش نظر کہ جانوروں کی آلائیشوں اور باقیات مین ہولز ،سیوریج لائنوں یا اس کے قریب نہ پھینکی جائیں ایسے علاقوں کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی اور نکاسی گند آب کا نظام معمول کے مطابق چلتا رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...