Friday, October 30, 2020
Home Trending ڈاکٹروں کے قاتل انسان دشمن اور درندہ صفت ہیں،صوبائی وزیر صحت

ڈاکٹروں کے قاتل انسان دشمن اور درندہ صفت ہیں،صوبائی وزیر صحت

sindh governmentصوبائی وزیر برائے صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملے کے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ پیر کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں او ر خاص کر انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے قاتل انسان دشمن اور درندہ صفت ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتی ہے ۔ ہمارے اتحاد میں ہی ان انسانیت کے دشمنوں کی شکست ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کو قتل کرنے والوں کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے او ر جلد ہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہ حکومت سندھ ڈاکٹروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...