Thursday, October 29, 2020
Home Trending عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، میرشکیل الرحمن دبئی چلے گئے

عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، میرشکیل الرحمن دبئی چلے گئے

mir-shakeel-ur-rehman-geo-tv1عدالت سے 26 سال قید کی سزا پانے والے جنگ اور جیو گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان آج صبح ساڑھے تین بجے اسلام آباد سے ایمرٹس ایئر لائن کی پرواز سے دبئی فرار ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک حکومتی ایجنسی نے دبئی فرار ہونے میں میر شکیل الرحمان کی مدد کی، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان کے فرار ہونے میں حکومت ملوث ہے ۔ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر میر شکیل الرحمان کو 26 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے میر شکیل الرحمان سمیت چاروں مجرموں کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور سندھ کو احکامات جاری کئے تھے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں میر شکیل الرحمان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور جرمانہ جمع نہ کرانے پر جائیداد فروخت کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدالت نے گستاخانہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 26، 26 سال کی سزا اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ واضح رہے کہ رواں سال 14 مئی 2014ء کو جیو ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران گستاخانہ مواد نشر ہونے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا اور مختلف شہروں میں مقدمات جاری کرائے گئے جن کی سماعت جاری ہے ۔ دوسری جانب دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ ملزموں کو فرار نہ ہونے دے ۔حکومت خود اتنی کرپٹ ہے کہ اس سے انصاف کی توقع نہیں ۔ن لیگ سے انصاف کی کیا امید رکھ سکتے ہیں جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا تھا۔جب عدالت کی جانب سے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا تھا تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ عدالتی حکم پر حکومت کو ایکشن میں آنا چاہئے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...