Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

ٹیم پر تنقید کرنے والے یاد رکھیں 92ء میں کتنے بولرز کھیلتے تھے، مصباح

Misbah-Pakistan Captainبرسبین: ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں مسلسل 2 ناکامیوں سے مایوس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں کم بیک کرنے کے لئے سپورٹ کی ضرورت ہے اس لئے 1992 کی بات کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اس وقت ٹیم میں کتنے بولرز کھیلتے تھے۔ برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 2 ناکامیوں کے بعد کھلاڑی دباؤ میں تھے اس لئے آئندہ میچز میں کامیابی کے لئے قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے،زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور جن لڑکوں کو ٹیم الیون کا حصہ بنایا جائے گا ان کا انتخاب بھی کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ زمبابوے اکثر پہلے فیلڈنگ کرتے ہیں تاہم پچ اور موسم کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جائے گا اور کھیل کے تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، خاص طور پر اوپر آنے والے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رک کر کھیلنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کا نام خراب کرنے والے وطن سے مخلص نہیں اس لئے عوام کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے۔

Open chat