Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہر کے تمام علاقوں کے میر سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام...

شہر کے تمام علاقوں کے میر سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ

MisbahuddinFarid320x180کراچی ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے عید الاضحی کے موقع پر سیوریج کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے ہنگامی دورے کے موقع پر تمام چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز ،ایگزیکٹیو انجینئر ز اور متعلقہ افسران کو پابند کیا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں کے مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ اوور فلو کی شکایات نہ ہوں جبکہ جہاں کہیں بھی کھلے مین ہولز ہوں ان پر فوی طور پر کورز رکھ دیئے جائیں ، اور جو مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کی فوری مرمت کردی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ،انہوں نے یہ ہدایات شہر کے مختلف علاقوں شاہراہ قائدین ، جیل چورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں کا عید الاضحی کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب خصوصاً نکاسی آب ، اوورفلو ، لیکجز ،مین ہولز کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب اور ڈھکن لگانے کے کاموں کا جائزہ لیا ایم ڈی واٹربورڈ نے سختی سے کہا کہ ان احکامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات اطلاعات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے تینو دن شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے کسی بھی علاقہ میں سیوریج کا پانی کھڑا نہ رہے اور لیکیجز سے کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہو ، لہٰذا تمام افسران وزیر بلدیات و چئیرمین واٹربورڈ کی ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھیں ، تمام مین ہولز ڈھکے ہوئے ہوں ، کسی بھی علاقہ ، گلی یا محلہ میں سیوریج کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نکاسی آب کا نظام رواں رکھنے کے لئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور مین ہول کور رکھنے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر انجام دیاجائے تمام سیوریج کلیننگ مشینوں ،جیٹنگ مشینوں ، جنریٹرز اور دیگر مشینری کو کسی بھی ضلع میں ضرورت کے تحت فوری طور پر استعمال کیا جائے ، خاص طور پر ملیر میں سیو ریج سسٹم پر توجہ دی جائے تاکہ ان علاقوں میں سیوریج کی شکایات کاازالہ ہوسکے،انہوں نے شاہراہ قائدین اور جیل چورنگی پر مشینری کے ذریعے نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر واٹربورڈ کے فیلڈ افسران اور اسٹاف متحرک رہے تاکہ عوام کو مشکلات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ نکاسی آب میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہٰذا افسران اور نچلی سطح تک کے اسٹاف کو متحرک کردیا جائے ،ہر گلی ،ہر محلے ہر سڑک کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو ، نماز عیدی کے اجتماعات کی جگہوں ، مساجد ، امام بارگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات نہ ہوں انہوں نے کہا کہ عید سے قبل رات اور عید کے تینوں دن وہ خود بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے فرائض سے غفلت اور ہدایت پرعمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ کے ۔الیکٹرک واٹربورڈ کے اہم پمپنگ ہاو¿سز پر لوڈ شیڈنگ نہیں کررہی جبکہ اچانک بجلی بھی بند نہیں کی جارہی ، واٹربورڈ کے دھابیجی پپری اور N.E.K پر کیبلز کی تبدیلی کے باعث اب بجلی کے بریک ڈاو¿ن میں کمی واقع ہوئی ہے لہٰذا دوران عید فراہمی و نکاسی آب کو رواں رکھا جائے ، پانی کی مساویانہ و منصفانہ تقسیم پر لازمی عمل کیا جائے ،عیدالاضحی کے موقع پر واٹربورڈ کے خصوصی انتظامات اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہیں تمام فیلڈ اسٹاف کام کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی