Saturday, October 24, 2020
Home کھیل ورلڈ کپ جیتنا ٹارگٹ ہے، 92 کی فتح کی تاریخ کو دہرائیں...

ورلڈ کپ جیتنا ٹارگٹ ہے، 92 کی فتح کی تاریخ کو دہرائیں گے، مصباح الحق

Misbah-Pakistan Captainکراچی، پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ٹارگٹ ہے۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ میں 92 کی فتح کی تاریخ کو دہرائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ہر بار سرپرائز دیتی ہے۔2015 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سرپرائز دے گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ محمد عرفان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پچز پر اچھا پرفارم کر سکتے ہیں، میری بہترین فٹنس کا راز میری سخت ڈسپلنڈ زندگی ہے، نوجوان کھلاڑی فٹنس پرزور دے رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کو ووننگ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز جیتنا چاہتے ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 92 کے ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا میں ہوا تھا پوری کوشش ہے تاریخ کو دہرائیں۔ مصباح نے کہا کہ پلیئرز آتے جاتے رہتے ہیں ٹیم کو یکجان ہو کر کھیلنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...