Wednesday, October 28, 2020
Home کھیل مسٹر ٹُک ٹُک نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

مسٹر ٹُک ٹُک نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

302364-misbah-1415866405-738-640x480قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی پرفارمنس کی بدولت ناقدین کو خاموش کرادیا اور اپنی قیادت میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان عمران خان اور جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر کامیاب ترین کپتان بن گئے، مصباح نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی گرین شرٹس نے کامیابی کو اپنے گلے سے لگا لیا جس کے بعد انہوں نے اپنی قیادت میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے سابق کپتان عمران خان اور جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کپتان مصباح الحق نے اپنی قیادت میں 32 ٹیسٹ میچز میں 15 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 9 میچز میں شکست اور 8 میچز بغیر نتیجہ رہے جبکہ ان سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے عمران خان اور جاوید میانداد 14،14 میچز کے ساتھ سرفہرست تھے۔
عمران خان نے اپنی قیادت میں 48 میچز میں سے 14 میں فتح سمیٹی جبکہ 8 میں شکست اور 26 میچز نتیجے کے بغیر رہے۔ جاوید میانداد کی قیادت میں قومی ٹیم 34 میں سے 14 میچز میں کامیاب رہی اور 6 میں ناکامی اور 14 ڈرا ہوئے۔ سابق کپتان وسیم اکرم کی قیادت میں 25 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے 12 میں فتح، 8 میں شکست اور 5 کسی بھی نتیجے کے بغیر ختم ہوئے اسی طرح سابق کپتان انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم 31 میچز میں سے 11 میں فتحیاب اور 11 میں ہی ناکام رہی جبکہ 9 میچز کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کپتانی کے ریکارڈ سے متعلق کبھی نہیں سوچا اور عمران خان اور جاوید میانداد عظیم کپتان تھے جن کے ساتھ نام آنا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال کپتانی کرنے کا موقع دینے پر کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جب کہ کرکٹ بورڈ میں زیادہ تبدیلیاں ہونے کے باوجود بورڈ کا اچھا ردعمل رہا،امید ہے میرے بعد جو بھی کپتان آئے گا جیت کے اسی تسلسل کو برقرار رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...