Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

شہر قائد میں 7 دسمبر سے سائبیریا کی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

بلوچستان کی ٹھنڈی ہواؤں کا زور ٹوٹنے سے سردی میں کمی، صبح کے وقت درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ...

مسلمانوں پرکفرکے فتوے جہاد نہیں فساد ہے،مزمل ہاشمی

muzamil-iqbalکراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا متفقہ فتویٰ پوری قوم کی آواز ہے۔ ’پیغام پاکستان‘ بیانیے سے دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری کرناجہاد نہیں فساد ہے۔ اسلام کی تعلیمات کو غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ تکفیر سے مسلمانوں کا کردار بری طرح مسخ ہوا اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری پروان چڑھی۔ علمائے کرام کو جدید مسائل اور فتنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم امہ کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ پیغام پاکستان کے نام سے متفقہ فتویٰ جاری کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پیغام پاکستان فتویٰ ہمارے موقف کی تائید ہے۔ ہم ہر قسم کی انتہاپسندی، تشدد اور مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری کے خلاف ہیں۔ تمام مکاتب فکر کا متفقہ فتویٰ خوش آئند اور قابل تحسین ہے۔

Open chat