Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،مزمل ہاشمی

muzamil-iqbalکراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہوں۔ حکمران کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائیں۔ آزادی کشمیرکے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ کہا تھا مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان میں استحکام ممکن ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔ ہماری تحریک کا مقصد ملک کو اندرونی طور پر متحد اور مضبوط کرنا ہے اور عوام کو نظریہ پاکستان پر جمع کرنا ہے۔ آج مسلم دنیا پاکستان کے کردار کو تسلیم کر تی ہے، اس کی وجہ صرف اور صرف نظریہ لاالہ الااللہ ہے۔ اسی نظرےے پر ہم نے ملک حاصل کیا تھا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ آج ہمیں دنیا میں کشمیر یوں کی وکالت کرنی ہے۔ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان میں انڈیا کو کلیدی کردار دے کر اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے، حکمرانوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔ ہمارا پیغام ہے کہ ذاتی لڑائیاں، فرقہ بندی چھوڑ کر اللہ کے دین کے لیے سب ایک ہو جائے۔ پاکستان کا استحکام اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

Open chat