Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

شہر قائد میں 7 دسمبر سے سائبیریا کی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

بلوچستان کی ٹھنڈی ہواؤں کا زور ٹوٹنے سے سردی میں کمی، صبح کے وقت درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ...

عشرہ یکجہتی کشمیربھرپور اندازسے منائیں گے،مزمل ہاشمی

muzamil-iqbalکراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کے لیے مودی سرکار کو ٹرمپ انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود عالمی برادری نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کے لیے استحکام کی ضمانت ہے۔ حکمرانوں کو جان لینا چاہیے کہ خطے میں امن مودی سے یاری نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل سے قائم ہوگا۔ دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر 11 فروری تک عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گے۔ 5 فروری کو شاہراہ کشمیر پر کشمیر کارواں اہالیان کراچی کی آواز ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پروگرامات اور سیمینار منعقد کرکے کشمیر کے لیے حکومت سے کردار ادا کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں۔ حکمران بھارت و امریکا کے دباؤ میں آنے کی بجائے کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کریں۔ بھارتی فوج نے کشمیر میں بدترین قتل و غارت گری شروع کر رکھی ہے۔ روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید، ان کی املاک تباہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، لیکن امریکا کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوئی پرواہ نہیں۔ کشمیری قوم دہشت گردی کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈا سے متاثر ہونے والی نہیں ہے۔ بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونے تک کشمیری اپنی تحریک آزادی پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری قوم کی مضبوط جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں کشمیر ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور تحریک آزادی کشمیرکی حمایت کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن یہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو ں گی۔ کشمیری تحریک آزادی جاری رکھیں گے اور پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ 5 فروری کو شاہراہ کشمیر پر کشمیر کارواں تمام سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کی متفقہ آواز قرار پائے گا۔ اہالیان کراچی کشمیر کارواں میں بھرپور انداز سے شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

Open chat