موبائل فون رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع

mobile-phonesکراچی وفاقی حکومت کی ہدایت پرپی ٹی اے نے موبائل فون رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کردی، جس کے بعد جعلی اور اسمگل شدہ ڈیوائسز بلاک ہوجائیں گی۔اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ نان-کمپلائنٹ ڈیوائسز کو 31 دسمبر 2018 کے بعد رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ انٹرنیشنل موبائل اکیوپمنٹ آئیڈینٹٹی (آئی ایم ای آئی) ڈیوائسز رجسٹرڈ ہوں گی۔رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد مرتبہ احتجاج اور پریس کانفرنس کے بعد کیا گیا۔ٹریڈرز کا دعویٰ تھا کہ وہ پہلے ہی مال کا آرڈر دے چکے ہیں اور یہ ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ استعمال شدہ فونز کے آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ کرا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top