Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار موبی لنک تھری جی سروس اب 53 شہروں میں دستیاب

موبی لنک تھری جی سروس اب 53 شہروں میں دستیاب

mobilinkکراچی، موبی لنک کا 3G نیٹ ورک اب10نئے شہروں کی شمولیت کے بعد پاکستان کے 53شہروں تک وسیع ہو گیا ہے۔موبی لنک کے 3Gنیٹ ورک میں یہ وسعت ایک انتہائی غور وفکر کے بعد تیار کیے گیے رول -آؤٹ پلان کا نتیجہ ہے جس کا مقصد کسٹمرز کے لیے ایک بہترین تجربے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے10میگاہرٹز کے اسپیکٹرم کو بہترین انداز میں استعمال کرنا ہے۔3Gنیٹ ورک کے ذریعے موبی لنک بڑے شہروں اور قصبوں میں رہنے والے کسٹمرز کو دوران سفر ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔موبی لنک کے کسٹمرز اب تیزی سے ڈاؤن لوڈ، ویڈیو اسٹریمنگ، ایپس اورایسی سروسز سے استفادہ کر سکیں گے جس کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وسعت کے بعد اب موبی لنک ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز چنیاں، فاروق آباد، گنگا سنگھ والا، گجر خان، حافظ آباد، ہری پور، ننکانہ صاحب، رائیونڈ اور تلہ گنگ میں فراہم کر رہا ہے۔3Gنیٹ ورک کی اس وسعت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف ڈیٹا عامر منظور نے کہا ’’موبی لنک کی 3Gسروسز میں وسعت ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے مضبوط ایکوسسٹم کے ایک بڑے حصہ دار کے طور پر جاری رہے گی جو نہ صرف بڑے شہروں میں رسائی فراہم کر تا ہے بلکہ کسٹمرز کو اعلیٰ منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی کوریج بھی فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مطمح نظر اپنے کسٹمرز کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ معیاری انٹر نیٹ کے تجربے کو اپنی ہتھیلی پر استعمال کر سکیں اور شہروں اور قصبوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔‘‘ ایک اضافی محرک اور تجرباتی طور موبی لنک ان شہروں میں 25مئی 2015ء تک اپنے کسٹمرز کو 3Gٹرائل مفت فراہم کر رہا ہے۔ موبی لنک کے کسٹمرز *443*1# ڈائل کر کے اپنے شہر میں 3Gکوریج کے بارے میں معلوم کر سکتے ہیں اور *443*3#دائل کر کے 3Gسروسز کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔3Gفری ٹرائل کے اختتام سے متعلق سبسکرائبرز کو ایس ایم ایس اور موبی لنک ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے مطلع کرے گا۔3Gفری ٹرائل پیشکش کے تحت کسٹمرز روزانہ غیر محدود ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہیں تاہم 2Gڈیٹا سروس پر چارجز معمول کے مطابق ادا کرنا ہوں گے۔د

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...