Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار موبی لنک اور کوئنٹ ایسنشلی کی بزنس کسٹمرز کےلئے خصوصی سروسز

موبی لنک اور کوئنٹ ایسنشلی کی بزنس کسٹمرز کےلئے خصوصی سروسز

Picture (1)موبی لنک اور “Quintessentially Lifestyle” نے اہم کاروباری صارفین کو بہترین طرز زندگی اور سفر ی تجربات سے مزیّن ، اعلی معیارکی concierge سروسزفراہم کرنے کے لئے ایک باہمی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ خدمات خصوصی طور پر موبی لنک ون لائلٹی پروگرام کے ارکان کو پیش کی جائیں گی ۔ موبی لنک کے صارفین اب دنیا بھر میں 65 سے زائد مقامات پرQuintessentially کے نیٹ ورک کے ذریعے بہت سی سفری سہولیات اور پر آسائش فوائد حاصل کر سکیں گے۔
موبی لنک کے ڈائریکٹر بزنس سروسز ڈویژن احتشام راو¿نے معاہدے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ ترین بزنس سہولیات کے ذریعے موبی لنک کے بزنس صارفین کو بہترین تجربات فراہم کرنا، ہماری کاروباری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘Quintessentially’کے ساتھ ہمارا اشتراک، صارفین کےلئے ہر دن بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ، تاکہ ہمارے صارفین دنیا بھر میں خصوصی خدمات اورپر آسائش زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔
Quintessentially پاکستان کے جنرل منیجراصغرحسن نے کہا ہے کہ ”Quintessentially Lifestyle“ نے concierge سروسزکو عالمی معیار کے مطابق جدید تر اور انتہائی باسہولت بنادیا ہے ۔
©±”Quintessentially” کی رکنیت موبی لنک ون لائلٹی پروگرام میں اضافی سہولت کے طور پر پیش کی جارہی ہے ۔ جو کامیاب صارفین اور مراعات یافتہ طبقے کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔یہ رکنیت صارفین کے لئے موبی لنک بزنس کی جانب سے فراہم کردہ ایک انعامی کارڈ ثابت ہو گی۔ اس شراکت داری کے ذریعے موبی لنک بزنس کسٹمرز کو VIP رسائی، سفری سہولیات، رہائش، ریستوران ریزرویشن ، ہوم مینجمنٹ، رہائشگاہ کی تبدیلی، تعلیم اور دیگر خدمات ، مثلا©©©؛ خصوصی مراعات، ترجیحی استقبال اور آرام دہ سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...