Tuesday, October 27, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی موبی لنک نے اسکول و کالج میں آئی سی ٹی لیب قائم...

موبی لنک نے اسکول و کالج میں آئی سی ٹی لیب قائم کردیں

mobilinkکراچی،    موبی لنک فاونڈیشن نے پیٹلائیڈ(Petaloid ) سیکنڈری اسکول اور گرلزکالج، کھنہ نو، لاہور میں آئی سی ٹی لیب قائم کردی۔یہ لیب لائسنس یافتہ آپریٹنگ سسٹم کے حامل10 جدید ترین کمپیوٹر ز، آفس سویٹ ، نیٹ ورک پرنٹر اورسکیننگ آلات سے لیس ہے۔ موبی لنک فاو¿نڈیشن کی ٹیم نے یہ کمپیوٹرز اسکول اساتذہ کی موجودگی میں پنجاب ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹرز بشمول ندیم مسعود، عائشہ نعمان اورقاسم منیرکے حوالے کئے۔
موبی لنک کارپوریٹ ٹیلی کمیونیکیشن کے سربراہ عمر منظورنے کہا ہے کہ موبی لنک کمیونٹیزکے مابین ڈیجیٹل تقسیم کے خلیج کو ختم کرنے میں اپنا کرداراداکرتے ہوئے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبی لنک فاو¿نڈیشن کو یقین ہے کہ عصر حاضرکے کمیونیکیشن چینلزکے ذریعے پسماندہ علاقوں کوتعلیم کی فراہمی پردیرپا اثرات مرتب کئے جاسکتے ہیں۔ PEFکے ساتھ شراکت داری ہماری جانب سے مستحق کمیونٹیز تک پہنچنے کی کوششوں اور ضرورت مند افراد کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کو یقینی بناتا ہے۔
واضح رہے کہ Petaloid سیکنڈری اسکول اورگرلزکالج ،کھنہ نوکے غریب اور مستحق طالب علموں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کےلئے پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن (PEF) کی چھتری تلے کام کر رہا ہے۔Petaloid ICT لیب ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سکیننگ مشینوں سمیت دس جدید ترین کمپیوٹر سے لیس ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...

12 ربیع الاول، ڈی جی رینجرز کے زیر صدارت اجلاس

کراچی ، 12ربیع الاول کےحوالےسے رینجرزہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ،12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس...