حاجی لیمو گوٹھ گلشن اقبال بلاک 3 کے گھر میں آتشزدگی، ماڈرن فائر ٹیم کا بروقت ریسکیو آپریشن، آگ پر قابو پالیا گیا، ماڈرن فائر ریسکیو ٹیم کے رکن محمد ارشد کے مطابق ساڑھے پانچ بجے اطلاع ملی کہ گلشن اقبال بلاک 3 حاجی لیمو گوٹھ میں تین منزلہ گھر میں آگ لگ گئی، جس کے فوری بعد ماڈرن فائر ٹیم نے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کرکے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں قیمتی سامان خاکستر ہوگیا