Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

اربوں کی کرپشن،معین آفتاب کی عبوری ضمانت میں توسیع

295220-SindhHighCourtکراچی، سندھ ہائیکورٹ نےپاکستان اسٹیل میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب سمیت 65 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے پاکستان اسٹیل میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب نے مؤقف اختیار کیاکہ سابق چیئرمین معین آفتاب نے 2009 ءمیں ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے مصنوعات سستے داموں فروخت کیں ،سستے داموں مصنوعات کی فروخت سے قومی خزانے کو 378 ملین روپے کا نقصان پہنچا،ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب سمیت 65 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6دسمبر تک توسیع کردی

Open chat