کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے۔قومی کرکٹر اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے پوچھیں جو یہاں لیگ کھیلنے آتے ہیں کہیں گے کہ پی ایس ایل زیادہ مشکل لیگ ہے کیونکہ ہر ایک کا ریزرو کھلاڑی ڈک آؤٹ میں بیٹھا ہوتا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثالیں دی جاتی ہیں، شروع میں کہا گیا تھا کہ پرجیکٹ کامیاب نہیں ہوگا لیکن ہماری لیگ اب برانڈ بن چکی ہے، کھلاڑی یہاں کھیلنا چاہتے ہیں۔
پاکستان سپرلیگ آئی پی ایل سے زیادہ بہتر ہے :محمد رضوان
0
Previous article
Next article