Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا

Moin-Khanکراچی، کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران کسینو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے۔
چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کسینو اسکینڈل کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے چیف سلیکٹر معین خان کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ معین خان جس کمیٹی کی سربراہی کر رہے تھے اس میں محمد اکرم، شعیب محمد، وجاہت اللہ واسطی، سلیم یوسف اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب شہریار خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باوجود معین خان کو ایک کسینو میں دیکھا گیا تھا جس پر ان کے خلاف سخت تنقید کی گئی اور انہیں واپس وطن بلا لیا گیا تھا۔ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے بھی ورلڈ کپ کے لئے منتخب کی گئی ٹیم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Open chat