میگامنی لانڈرنگ کیس، اسلام آباد منتقل ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

Currency-dealers-deposit-recordکراچی، میگا منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر11 ملزمان کی عبوری ضمانت کا آج آخری دن ہے، ذرائع کے مطابق بینکنگ کورٹ سے کیس اسلام آباد منتقل کرنے پرآج دلائل ہونگے،گرفتارملزمان انورمجید،عبدالغنی مجید،حسین لوائی اورطحہ رضا کوبھی پیش کیا جائے دوسری جانب عبوری ضمانت پررہا سابق صدرآصف زرداری فریال تالپورودیگر ملزمان کی پیشی کا امکان۔ واضح رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں اور ان کےخلاف جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے،تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے۔مقدمےمیں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجیداڈیالہ جیل میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top