کراچی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپر مون دیکھے جانے کا امکان ہے ۔نجی چینل کے مطابق آج کا چاند16 فیصد بڑ۱ اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا،موسمی ماہرین کے مطابق نئے سال کے ماہ جنوری میں 2 سپر مون کے نظارے ہوں گے،اسی ماہ چاند گرہن ہونے کا بھی امکان ہے ۔ چاند سورج کے بالکل سامنے آنے کے باعث اپنے حجم سے بڑا دیکھاجائے گا۔اس سے قبل گزشتہ سال دسمبرکی 2تاریخ کوپاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کے مناظردیکھے گئے تھے ۔ماہرین کے مطابق اس ماہ کا دوسرا سپر مون 30 یا31جنوری کو ہوگا