Thursday, October 29, 2020
Home Trending مون سون کی بارشیں، عملہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا

مون سون کی بارشیں، عملہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا

Korangi townکراچی ، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی عبدالراشدخان نے کہا ہے کہ مون سون کی برسات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کے لئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔تمام ایمرجنسی سینٹرز فعال کیئے جا رہے ہیں ۔افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔13ایمرجنسی سینٹرز قائم کیئے جا رہے ہیں جہاں 24گھنٹے عملہ خدمات انجام دے گا۔مون سون کے آغاز سے پہلے ہی تسلسل سے صفائی ستھرائی اور اوور فلو سے روکنے کے لئے وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے ۔ بارشوں کے دوران بہتر حکمت عملی کے تحت صفائی ستھرائی ،نکاسی آب اور ڈی واٹرنگ کے بہترین انتظامات کئے جا ئیں گے۔اور اس کے لئے خصوصی اسکواڈز کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے۔بارشوں کے دوران منظم انداز میں اسکواڈز خصوصی طور پر فعال کردار ادا کریں گے۔ مون سون کی بارشوں کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاری مکمل کی جا رہی ہے اور عملہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی عبدالراشدخان نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر مسرور میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئرپرےم چنداور دیگر افسران ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے اب تک منظم انداز میں ہر موقع پر بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسی کار کر دگی کے تسلسل کو مزید بہتر اقدامات کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔اور 24گھنٹے تسلسل کے ساتھ صفائی ستھرائی کے اقدامات کا سلسلہ جا ری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...