Wednesday, October 28, 2020
Home خصوصی رپورٹس 12مفید ایپلی کیشنز (عبدالولی خان)

12مفید ایپلی کیشنز (عبدالولی خان)

indexگوگل پلے اسٹور پر دنیا بھر سے ہزاروں ایپلی کیش موجود ہیں۔ لیکن ہر ملک کے شہریوںکے لئے ہر ایپلی کیشن مفید نہیں، بالکل ایسا ہی پاکستانیوںکے ساتھ ہے۔ اینڈ رائڈ فو ن کافی عرصے سے استعمال میں ہے اس دوران سیکڑوں ایپلی کیشن انسٹال کیں ، کچھ مفید ثابت ہوئیں اور مستقل اسمارٹ فون کا حصہ بن گئیں جبکہ متعدد نے میموری کارڈ کی اسپیس کم کرنے کے ساتھ ذہنی الجھن میں بھی مبتلاءکیا۔ ذاتی تجربے کی پر چند اینڈرائڈ ایپلی کیشنز آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے میری طرح آپ بھی ان سے فائدہ اٹھائیں گے۔

tilawatقرآن کریم ،ہولی قرآن اعلی معیار کی ایم پی تھری آڈیو کے ساتھ دستیاب ایپلی کیشن ہے جس میں عالم اسلام کے مشہور ومعروف ترین قراءکی تلاوت موجود ہے، ان قراءمیں ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، حافظ دانش، احمد العجمی ، عبدالباسط عبدالصمد، صالح بخاتر، محمود الحصیری اور سعود الشوریم شامل ہیں۔ اس ایپلی کیشن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی آڈیو فائلز با آسانی ڈاﺅن لوڈ کرکے آف لائن بھی سنا جا سکتا ہے۔

اے ٹی ایم لوکیٹر،اے ٹی ایم لوکیٹر پاکستان آپ کو اطراف میں موجود بینک اور اے ٹی ایم ڈھونڈنے میں مدد کرتی ہے ساتھ ہی رابطے و راستے کی تفصیلات بھی مہیا کرتی ہے۔ اس کے لئے انٹرنیٹ اور لوکیشن سروس کا فعال ہونا ضروری ہے یعنی انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہوتو اس ایپلی کیشن سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ۔

اوقات نماز ،پاکستا ن میں بسنے والے نمازیوں کے لئے یہ ایک انتہائی مفید ایپلی کیشن ہے کیونکہ اوقات نماز کا چارٹ ہر گھر میںتو موجود نہیں ہوتا مرد حضرات کو مساجد سے مسلسل اوقات نماز کی تفصیلات جان سکتے ہیں لیکن خواتین کو اکثر اوقات نماز جاننے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس ایپلی کیشن سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ اس میںاذان کا الارم لگانے کی سہولت بھی موجود ہے ، اس میں پاکستان کے 3سو سے زائد شہروں کے لئے نمازوںکے اوقات دیئے گئے ہیں۔

traficٹریفک کے اشارے ، ٹریفک سائنز پاکستان نامی ایپلی کیشن نہ صرف ڈرائیونگ سیکھنے والوں بلکہ ڈرائیورز کے لئے بہت فائدہ مند ہے، یہ مکمل طور پر اردو میں ہے۔ اس میں HTV اور LTV ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا مکمل طریقہ کار اور ٹیسٹ سینٹر و اوقات بھی درج ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں سڑک پر موجود اشارے، پولیس سگنلز، لائسنسنگ سینٹرز، ٹریفک کے اشاروں کے ٹیسٹ، سیمپل ڈرائیونگ ٹیسٹ گائیداور ہنگامی نمبر ز بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

پوسٹل کوڈ ، پوسٹ کوڈ کی اہمیت تو بہت کم ہو گئی ہے لیکن اکثر ای میل اکاﺅنٹ بناتے وقت پوسٹ کوڈ کا آپشن موجود ہوتا ہے اور ہمیں ای میل اکاﺅنٹ بنانے میں مشکل ہوتی ہے،لیکن اگر یہ ایپلی کیشن اسمارٹ فون میں موجودہ ہے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ ایپلی کیشن آف لائن بھی کام کرتی ہے ۔

سم چیک ، پاکستان سم چیک نامی مفید سے زیادہ دلچسپ ہے کہ آپ اس میں کوئی بھی شناختی کارڈ نمبر باآسانی جان سکتے ہیں کہ اس نمبر پر کس موبائل آپریٹر کی کتنی سم جاری کی گئی ہیں۔یہ ایپلی کیشن اگر آپ کے اسمارٹ فون میں موجود ہے تو آپ اپنے اطراف لوگوں کو جمع کر سکتے ہیں کہ وہ اپنا نمبر آپ کو بتائیں تو آپ ان کو ان کے نمبر پر جاری کردہ سم کی تفصیلات بتا دیں ۔

اردو اخبارات، آئی ٹی اور انٹر نیٹ کے اس دور میں بھی اخبار ات کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے اور اسی لئے اردو نیوز پاکستان نامی ایپلی کیشن میں ایک سو سے زائد اردو اخبارات صارف کے لئے پیش کئے گئے ہیں جوکہ اخبار کے قاری کو مفت میں متعدد اخبار پڑھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

فیول فائنڈر ،فیول فائنڈر پاکستان خاص پر پاکستان میں گھومنے والوںکے لئے انتہائی کارآمد ایپلی کیشن ہے کیونکہ یہ قریب میں موجود پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی اسٹیشنز کے بارے میں بتاتی ہے، اس کی مدد سے مطلوبہ برانڈ کا فیول اسٹیشن تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ایک مخصوص راستے پر مطلوبہ فیول اسٹیشن کو فیوریٹ کر کے محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مکمل انگریزی اردو لغت،ا س انگریزی اردو لغت کی سب سے خاص بات اس کا آف لائن استعمال ہے، یعنی اس ایپلی کیشن کو ایک بار ڈاﺅن لوڈ کر لیا جائے تو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وائی فائی نہ بھی چل رہا ہو یا 2جی یا 3جی کے سگنلز نہ ہوں تو بھی اس لغت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، انگریزی الفاظ کے وسیع ذخیرے سے لیس یہ ڈکشنری (لغت) اردو فونٹ میں معنی دکھاتی ہے یعنی رومن کی جھنجھٹ سے بھی بچ جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جولٹا ٹیک کی تیار کردہ یہ کارآمد ڈکشنری مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے یعنی اس میں نئے الفاظ شامل کئے جاتے رہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس مفت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

simple qiblaقبلہ رخ ، سمپل قبلہ نامی یہ ایپلی کیشن نماز پڑھنے والوںکے لئے نہایت مفید ہے صرف 92 کلو بائٹس کی یہ ایپلی کیشن استعمال میں انتہائی سادہ لیکن کام بھرپور کرتی ہے ، اسے دنیا بھر میں مکہ مکرمہ کی سمت معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

اردو نظمیں، چھوٹے بچوںکے لئے اردو کی نظموںکی یہ دلچسپ ایپلی کیشن 10نظموں سے مزین ہے جن میں ابو لائے موٹر کار، آلو میاں، لکڑی کی کاٹھی، میری بلی، اٹھو بیٹا آنکھیں کھولو، چھک چھک کرتی گاڑی آئی، مچھلیجل کی رانی ہے، ایک کوا پیاسا تھا اور نانی تیری مورنی کو مور لے گئے یقینی طور پر بچوں کے دل لبھائیں گی۔

ورڈ لینز ٹرانسلیٹر، یہ ایپلی کیشن اگر چہ پاکستانی کے لئے تو تیار نہیں کی گئی لیکن انگریزی جاننے والے پاکستانی اگر بیرون ملک جائیں خصوصاً ان ممالک میں جہاں انگریزی بولی اور سمجھی نہیں جاتی تو یہ ایپلی کیشن زندگی آسان بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے روسی، ہسپانوی، فرانسیسی ، اطالوی ، جرمن اورپرتگالی زبان کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کی سہلوت موجود ہے بس آپ کو کیمرے کی مدد سے سائن بورڈ یا نوٹس کی تصویر کھینچنی ہو گی اور چند ہی لمحوںمیں انگریزی ترجمہ آپ کے اسمارٹ فون کی اسکرین پر موجود ہوگا ۔ 41ایم بی سائز کی یہ ایپلی کیشن آف لائن بھی کام کرتی ہے۔ آن لائن تفصیلات اور صارف ریویوزکے مطابق یہ ایپلی کیشن ہاتھ کی لکھائی نہیں سمجھ سکتی،اس کا ترجمہ بہت اچھا نہیں لیکن گذارے لائق ہے ۔waliazeemi@yahoo.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...