Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان میں 20 فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہیں، ماہرین صحت

پاکستان میں 20 فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہیں، ماہرین صحت

health-Overweightpeoplehavefewerfriends_10-31-2014_164269_lوزن حد سے زیادتی انسانی صحت پر تواثر انداز ہوتی ہے لیکن یہ آپ کی سماجی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتاہے، موٹاپا دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے پاکستان میں تقریباً 20 فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہیں جو کہ صرف بڑی عمر کے مرد اور خواتین تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوںلڑکے اورلڑکیاں بھی اس کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض ذیا بیطس و موٹاپا ڈاکٹر خاور کاظمی ، ڈاکٹر نجم الاسلام، ڈاکٹر زاہد میاں ، ڈاکٹر زاہد یعقوب ، ڈاکٹر مسعود حمید خان نے موٹاپے کے عالمی دن کے حوالے سے موٹاپے سے ہونے والی بیماریوں اور اس سے بچاﺅ کے سلسلے میں کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ کے دوران کیا ماہرین نے کہا کہ حال ہی میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے موٹاپے کو باقاعدہ طور پر ایک بیماری قرار دیا ہے نیشنل ہیلتھ سروئے اور عالمی ادارہ صحت WHO کے مطابق پاکستان میں 20 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں چونکہ موٹاپا بیماریوں کی جڑ ہے اس لئے یہ کئی اقسام کی بیماریوں کو جنم دیتاہے جن میں ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس امراض قلب ، فالج ، کولیسٹرول ، بانجھ پن گردے اور گھٹنے کی بیماریاںاور کئی اقسام کے کینسرز،مقررین نے کہا کہ تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار لوگوں کی نہ صرف جسمانی سر گرمیاں محدود ہو جاتی ہیں بلکہ وہ کم عرصے تک زندہ رہ پاتے ہیں انھوں نے کہا کہ تحقیق و اعداد وشمار کے مطابق وزن میں 5 سے10 فیصد کمی سے درج بالا بیماریوںسے ممکنہ حد تک بچا جا سکتا ہے مقررین نے کہا کہ آئیں ہم موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر یہ عہد کریں کہ اس موذی مرض کے خلاف بھر پور کردار ادا کریں گے تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرہ تعمیر کر سکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...