مولانا اورنگ زیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی جانب سے داﺅدچورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کای گیا۔ مظاہرین کی قیادت مولانا احمد لدھیانوی ودیگر کررہے۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے سندھ حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے احمد لدھیانوی نے کہا کہ حملے کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے۔ موجودہ حکومت نے شہریوں کی ٹارگٹ کلرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔